ملک میں شدید گرمی 5 ریاستوں کیلئے آرینج الرٹ

   

نئی دہلی : ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے 5 ریاستوں کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ ان ریاستوں میں راجستھان ، نئی دہلی ، ہریانہ ، اترپردیش اور اڈیشہ شامل ہیں ۔ ان ریاستوں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے علاقوں میں آئندہ 5 دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ مشرقی ہندوستان میں 3 دنوں تک یہ موسم برقرار رہے گا ۔ اسی دوران کئی ریاستوں نے برقی کٹوتی کا اعلان کیا ہے جن میں راجستھان ، گجرات اور آندھراپردیش شامل ہیں ۔