ملک میں پٹرولیم کی تجارت میں عوامی شعبہ کے اداروں کو سبقت

   

انڈین آئیل کارپوریشن کے 41 ہزار سے زائد پٹرول پمپس، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کو دوسرا اور تیسرا مقام
حیدرآباد 19 مئی (سیاست نیوز) ہندوستان میں پٹرولیم اشیاء کی فروخت کے معاملہ میں عوامی شعبہ کی کمپنیوں کو سبقت حاصل ہے۔ یوں تو پٹرول، ڈیزل اور گیاس کی ڈیلرشپ اور فروخت کے سلسلہ میں بعض خانگی ادارے بھی سرگرم ہیں تاہم عوامی شعبہ کے سرکاری اداروں نے بہتر خدمات کے ذریعہ اپنی فوقیت قائم کرلی ہے۔ ملک میں انڈین آئیل کارپوریشن 41664 پٹرول پمپس کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے۔ بھارت پٹرولیم کے پٹرول پمپس کی تعداد 24605 ہے جبکہ ہندوستان پٹرولیم 24418 پٹرول پمپس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ نائرا (Nayara) انرجی کے پٹرول پمپس کی تعداد 6921 درج کی گئی جبکہ ریلائنس ۔ بی پی کے پمپس 2114 ہیں۔ آؤٹ لیٹس کے معاملہ میں عوام کا بھروسہ عوامی شعبہ کے اداروں پر زیادہ مستحکم ہے۔ مرکزی حکومت کی نئی صنعتی پالیسی کے نتیجہ میں ایندھن اور گیاس کے شعبہ میں بھی خانگی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ حالیہ عرصہ میں خانگی کمپنیوں نے اپنے آؤٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ آؤٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ اور اُن کی دیرپا برقراری کا انحصار کاروبار پر ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ عوام خانگی آؤٹ لیٹس سے زیادہ عوامی شعبہ کے اداروں سے خریدی کو ترجیح دے رہے ہیں۔V/1/k/b