نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسزایک فیصد سے نیچے رہ گئے ہیں۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4,184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 104 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,29,80,067 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5,15,459 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 6 ہزار 554 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار 120 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 2,474 سے گھٹ کر 44,488 رہ گئے ہیں۔ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.70 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.10 فیصد پرر گئی ہے جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے ۔