نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 215 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,72,068 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 4,982 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ آج صبح 7 بجے تک 219.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52,295 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اسی عرصے میں کورونا کے 141 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد 4 ہزار 982 تک پہنچ گئی ہے اور سب سے زیادہ راحت کی بات یہ ہیکہ اس عرصہ کے دوران اس وبا سے صرف ایک مریض کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,30,615 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 355 افراد کی شفایابی کے بعد ان کی کل تعداد 4,41,36,471 ہو گئی ہے ۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ ایکٹو کیس کی شرح 0.1 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔ ملک کی تین ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے ۔ ان ریاستوں میں جہاں ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، بالترتیب دو بہار، ایک ایک مدھیہ پردیش اور منی پور میں ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ایک فعال معاملہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ کیرالا میں 18 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,727 ہوگئی ہے ۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 52 ہزار 899 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 492 ہے ۔