ملک میں کویڈ 19کے پھیلاؤ کا ذمہ دار الیکشن کمیشن۔ ممتا بنرجی

,

   

مدراس ہائی کورٹ نے مانا ہے کہ کویڈ کی دوسری لہر کے لئے ”واحد ذمہ دار“ الیکشن کمیشن ہے
کلکتہ۔مغربی بنگال میں اپنے 50دنوں طویل انتخابی مہم کے آخری دن چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے روز الیکشن کمیشن پر بی جے پی کی حمایت پر کان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا‘ اس کے علاوہ ملک میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کا بھی الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹہرایا۔

اس سے قبل دن میں مدراس ہائی کورٹ نے مانا ہے کہ کویڈ کی دوسری لہر کے لئے ”واحد ذمہ دار“ الیکشن کمیشن ہے او رانتخابات کرانے کے ذمہ دار ادارے کے عہدیداروں پر ”قتل کا مقدمہ“کیاجانا چاہئے کیونکہ وباء کے پیش نظر انہو ں نے سیاسی جماعتوں کو سیاسی ریالیاں نکالنے کی اجازت دی ہے۔

مدارس ہائی کورٹ کے جائزہ کا استقبال کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ”مذکورہ الیکشن کمیشن اس سچائی کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے کہ وہ ملک میں کویڈ19کے شدید اضافہ کا ذمہ دار ہے۔

اس نے باہر سے 2لاکھ پولیس کے جوان ریاست میں لئے اور ان میں سے کسی کے بھی کویڈ19کی جانچ نہیں کرائی گئی۔انہوں نے اسکولوں‘ کالجوں او راسٹیڈیم پر قبضہ کرلیا جس کی وجہہ سے حکومت او رعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میں نے مسلسل ای سی سے پولیس اہلکاروں کی دستبرداری کا استفسار کیا مگر وہ کسی اور کی ہدایت پر کام کررہے تھا۔ مذکورہ الیکشن کمیشن وباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے او روہ اپنی اس ذمہ دار سے بچ نہیں سکتا ہے“۔


کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سنسر کردیا
قبل ازیں مذکورہ کلکتہ پائی کورٹ نے الیکشن کمیشن پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کی تھی کہ سرکولر جاری کرنے اور کویڈ19کے رہنمائے خطوط پر میٹنگ کرنا کافی نہیں ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے احکاما ت پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں کے اسمبلی انتخابات کے آخری دو دور میں عوام کی تعداد کو 500تک محدود کردیاتھا۔

بی جے پی کے ترجمان کے طو رپرکمیشن کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے چیف منسٹر جو نارتھ کلکتہ میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کے لئے ان لائن مہم چلارہی ہیں نے کہاکہ ”بارہا ہم نے کہاکہ انتخابات کو یکجہ کرلیں‘ مگر الیکشن کمیشن بی جے پی ہدایتوں پر کام کرتارہا۔مذکورہ بی جے پی حکومت کے ”تاریخی نااہلی“ کی مثا ل ہے۔

ان کا ایک ہی ایجنڈہ جیت حاصل کرنا ہے او راس کے لئے انہو ں نے عوام کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیاہے۔مذکور ہ سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کے رجوع ہونے پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ ”الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھودی ہے۔ سارے ملک کی جمہوری مشق تین نامزد افراد کے مرہون منت نہیں ہوسکتی ہے۔

انہو ں نے 2016میں بھی ایسا کیاتھا مگر میں خاموش او رسونچتی رہی کہ وہ خود اپنا محاسبہ کریں گے مگر کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ الیکش کمیشن نے اپنا ساکھ کھودی‘ مگر کسی کو تو ’بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنا“ ہوگا اور مذکورہ کمیشن کے غیر ذمہ دار رویہ اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت کے خلا ف سپریم کورٹ گئی“۔

ممتابنرجی نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کو ملز م ٹہرایا۔مذکورہ چیف منسٹر نے نریندرمودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پر ریاست کو موثر آکسیجن کی سربراہی میں نظر انداز کرنے کا ملزم ٹہرایاہے۔

بنرجی نے مزید کہاکہ”ایس اے ائی ایل ہمیں آکسیجن کی سربراہی کرتا ہے مگر اس کو اترپردیش کو سربراہی کرنے کے لئے کہاگیاہے۔

طبی ضرورت پوری کرنے لئے مجھے صنعتوں کو فراہم کرنے والے آکسیجن کا رخ ادھر موڑنا پڑا۔ میں نے مزید5000سلینڈرس کا انتظام کیاہے۔ ہم تمام لوگوں کو مفت میں ٹیکہ فراہم کرنے کی تائید میں ہیں مگر وہ ہمیں تفصیلات فراہم نہیں کررہے ہیں جس کی وجہہ سے ہم مارکٹ سے خرید کرنے پر مجبور ہیں“۔