ملک میں ہر طرف کانگریس کی لہر، بی جے پی کی شکست یقینی

   

ڈی کے ارونا گمراہ کن بیانات سے گریز کریں ، سینئر اقلیتی قائد حنیف احمد کا بیان
محبوب نگر /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئیر کانگریسی قائد حنیف احمد نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ملک میں چاروں طرف کانگریس کی ہوا چل رہی ہے جوکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شاندار جیت کے ساتھ کانگریس کے مرکز میں اقتدار پر آنے کا اشارہ ہے ۔ بی جے پی جھوٹ کی بنیادوں پر اپنی مہم چلا رہی ہے ۔ جس کا نتیجہ شکست ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو سوائے جھوٹے وعدوں اور تسلی کے کچھ نہیں دیا اور 10 سال ہوگئے ۔ لیکن کانگریس حکومت نے صرف 100 دنوں کے اندر عوام سے کئے گئے 6 ضمانتوں پر عمل کرکے بتادیا ۔ محبوب نگر کی بی جے پی امیدوار ڈی کے ارونا کانگریس کی 6 ضمانتوں پر جو تبصرہ کر رہی ہیں وہ نامناسب ہے ۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس اپنے وعدوں پر قائم اور اس کی تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ عوام اور غریب عوام کیلئے کانگریس وہ سب کچھ کرے گی جس کا اس نے وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی امدیوار کو مشورہ دیا کہ عین الیکشن سے قبل صرف ووٹ کے حصول کیلئے گمراہ کن بیانات سے گریز کریں ۔ کیونکہ عوام اب حقیقت جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران متحدہ ضلع میں 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپئے گیاس سلینڈر فراہم نہیں ہوسکا ۔ انتخابات کے فوری بعد غریب عوام کیلئے فراہمی عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے پھر سے کہا کہ 2024 میں راہول گاندھی وزیر اعظم بنیں گے ۔ عوام اب تک مودی کے وعدے نہیں بھولے ہیں۔ جن دھن اسکیم کے ذریعہ 15 لاکھ کا وعدہ یاد ہے ۔ بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ روزآنہ عوام کے سامنے ہے ۔ عوام بہت جلد اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔