ملک میں 1.5 کروڑ آسامیاں خالی، نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں: بی جے پی رکن پارلیمان ورون گاندھی نے اپنی ہی حکومت کو گھیرا

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے کہا کہ ملک میں 1.5 کروڑ آسامیاں خالی ہیں، جنہیں پُر نہیں کیا جا رہا ہے اور نوجوان بے روزگاری کا سامنا کر کے خالی پیٹ گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں بے روزگاروں کو نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے۔ پیلی بھیت میں اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بعد پہلی بار مقامی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ پیلی بھیت کے دو روزہ دورے پر آئے اور اپنی عارضی رہائش گاہ پر کارکنوں سے میٹنگ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ورون گاندھی نے اپنی ہی حکومت کو گھیر لیا اور کسانوں کی تحریک پر بات کی۔ نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ ہماری لڑائی روزگار اور معاشی مساوات کے لیے ہے، ہمارا آئین کہتا ہے کہ سب کو یکساں معاشی مواقع ملنے چاہئیں۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ تب ممکن ہے جب ہر ہاتھ کو کام ملے گا۔