ملک کی خدمت کیلئے ملازمت چھوڑ دی : کے ٹی آر

   

ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ میں آئی ٹکنالوجی انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح
حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی خدمات کیلئے ملازمت چھوڑ دی ۔ وہ ملازمت چھوڑ کر سیاسی میدان میں قدم رکھے وقت ملک اب جیسا ہے تب ویسا نہیں تھا۔ بیرونی ممالک کے سرمایہ داروں کو ترغیب دینے کیلئے ملک میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ضلع رنگاریڈی کے قسمت پور میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ میں آئی ٹکنالوجی انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں سب سے بڑا طبی آلہ جات کا پارک قائم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات مثالی ہیں جس کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ کنٹی ویلگو پروگرام کے تحت سب کی آنکھوں کا معائنہ کرایا گیا۔ آنکھوں کے علاج کے آلہ جات کی تیاری کیلئے کوئی آگے آتے ہیں تو سلطان پور میں میڈیکل ڈیوائیس پارک میں خصوصی کلسٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔ عالمی سطح کے طبی اداروں کے حیدرآباد میں رہنے پر وہ کافی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ فی الحال 80 فیصد طبی آلہ جات بیرونی ممالک سے منگوائے جارہے ہیں۔ بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر ملک میں ان کی تیاری سلطان پور میں سب سے بڑا طبی آلہ جات کی تیاری کا پارک قائم کیا جارہا ہے۔ تاحال 28 اداروں نے اپنے دفاتر کے قیام کیلئے اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔ N