ملک کی سالمیت ویکجہتی کیلئے راہول گاندھی کی یاترا قابل تحسین

   


ضلع محبوب نگر میں یاترا کو متحدہ طو پر کامیاب بنانے مختلف قائدین کی تمام طبقات سے اپیل

محبوب نگر۔ /22 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں نفرت کے ماحول کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہوئے یکجہتی ، امن وامان کے ساتھ ساتھ بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار محمد حنیف احمد اسٹیٹ کنوینر مسلم مائناریٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کیا۔ وہ مستقر محبوب نگر کے مہدی فنکشن ہال میں محبوب نگر کی مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ راونڈ ٹیبل کانفرنس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اجلاس کے شرکاء میں ایس ایم خلیل، وجئے کمار ریٹائرڈ ای او، تھیمنا پاوے، وامن کمار، بابر شیخ ، سری آنند، لکشمما، خواجہ نظام الدین، خواجہ معین الدین، فاروق حسین، عیسیٰ، جی گوپال، پروین کمار، وجئے کمار، بلال پاشا، رحمن صوفی، سید نورالحسین، عبدالرحمن، حاجی سلیم ایڈوکیٹ، کوثر ،عون، سراج، محمد مسعود، عثمان، سریش، وینکٹیش، سرینواس، عبدالکریم، تاج الدین و دیگر موجود تھے۔ محمد حنیف احمد نے مزید کہا کہ آج شدید ضرورت ہے کہ ملک سے نفرت اور تعصب کو ختم کیا جائے۔ محبت اور امن کو فروغ دیا جائے۔ ہمارا ملک مختلف مذاہب، طبقات اور فرقوں کا ایک حسن گلدستہ ہے۔دستور میں بھی تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوات حاصل ہیں۔ لیکن بی جے پی کو اقتدار کے بعد حالات تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔ نفر ت کا ماحول ہے، عوام کے دستوری حقوق کو پامال کیا جارہا ہے یہاں تک کہ ان طاقتوں سے ملک کے عظیم دستور کو تک بھی خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا ہے اور ملک میں اس کو زبردست تائید و حمایت حاصل ہورہی ہے اور وہ ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ دیگر قائدین نے بھی اپنے اپنے خطابات میں بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی کیلئے راہول گاندھی کی یہ یاترا لائق تحسین و قابل ستائش ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سب مل کر اس یاترا کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں اور ضلع میں اس یاترا کا شایان شان خیرمقدم کریں گے اور متحدہ طور پر کامیاب بنائیں گے۔ عوام سے بھی اس یاترا میں شرکت اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔