حیدرآباد ۔4۔نومبر (سیاست نیوز) گرو سوامی سنٹر کی جانب سے 9 ستمبر کو ہندوستان کی مختلف شعبہ جات میں عدم کارکردگی کے موضوع پر مباحثہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ وسائل ، کلچر اور دیگر شعبہ جات میں ممالک کی ناکامی کا مباحثہ میں احاطہ کیا جائے گا۔ نامور ماہر معاشیات اور رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن عامر اللہ خاں ، پروفیسر ای ریوتی ڈائرکٹر CESS ، ماہر معاشیات موہن گرو سوامی اور صحافی ایم سوما شیکھر حصہ لیں گے ۔ مباحثہ کا اہتمام 9 ستمبر کی شام 6 بجے گرو سوامی سنٹر چوتھی منزل اے ایم جی پلازا روبرو سینٹ جانس چرچ سکندرآباد میں رہے گا۔ 1