ملک کے سب سے طویل کیبل پر مبنی پل ’سدرشن سیتو‘کا افتتاح

   

دیو بھومی دوارکا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے اوکھا اور بیت دوارکا کو جوڑنے والے تقریباً 980کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے بنائے گئے ملک کے سب سے طویل کیبل پر مبنی پل ’سدرشن سیتو‘کا افتتاح کیا۔ یہ تقریباً 2.32 کلومیٹر کا ملک کا سب سے طویل کیبل سے مربوط پل ہے ۔ مودی نے ‘ وکست بھارت، وکست گجرات ’کے عزم کو پورا کرنے والے اور دیوبھومی دوارکا ضلع سمیت گجرات کی مخصوص پہچان بننے والے اس سدرشن پل کو عام لوگوں کے لئے کھولا۔ اس پل کی تعمیر سے اب عقیدتمندوں کو جزیرہ بیت دوارکا جانے کیلئے کشتی ٹرانسپورٹ پر منحصر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 980 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ دو اعشاریہ تین دو کلومیٹر طویل مثالی پل دیو بھومی دوارکا کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا باعث بنے گا۔ کیبل سے تیار اس پل کو سگنیچربرج بھی کہا جاتا ہے ۔سدرشن سیتو کا ڈیزائن انفرادیت کا حامل ہے ، جس میں شریمد بھگود گیتا کے شلوکوں اور دونوں طرف بھگوان کرشن کی تصاویر سے مزین فٹ پاتھ شامل ہے ۔ اس میں فٹ پاتھ کے اوپری حصوں پر سولر پینل بھی نصب ہیں، جو ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ پل آمدورفت میں آسانی پیدا کرے گا اور دوارکا اور بیت دوارکا کے درمیان سفر کرنے والے عقیدت مندوں کے وقت میں نمایاں کمی کا سبب بنے گا۔ پل کی تعمیر سے پہلے ، یاتریوں کو بیت دوارکا تک پہنچنے کے لیے کشتیوں کی نقل و حمل پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ یہ مشہور پل دیو بھومی دوارکا کے ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر بھی کام کرے گا اور عوام کو بہت سہولت ہوگی۔

مودی آج بھارت ٹیکس کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو یہاں ‘بھارت ٹیکس 2024’ کا افتتاح کریں گے ، جو ملک کے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل پروگراموں میں سے ایک ہے ۔بھارت ٹیکس 2024 کا انعقاد 26 سے 29 فروری تک کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کے ’5ایف ویژن‘ سے متاثر ہو کر، اس ایونٹ کا بیرون ملک فائبر، فیبرک اور فیشن فوکس کے ذریعے ایک مربوط شکل ہے ، جس میں ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہندوستان کی طاقت کو ظاہر کرے گا اور ایک عالمی ٹیکسٹائل سپر پاور کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کی تصدیق کرے گا۔بھارت ٹیکس 2024 کا انعقاد ملک کی 11 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے کنسورشیم کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اسے حکومت کی حمایت حاصل ہے ، جو تجارت اور سرمایہ کاری کے جڑواں ستونوں پر قائم ہے ۔ چار روزہ ایونٹ میں 65 سے زائد سیشن ہوں گے جس میں 100 سے زائد عالمی پینلسٹ خطے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔