ملک گیر سنکلپ پاترا سوجھاؤ ابھیان کے لئے بی جے پی کی بڑی شروعات کا منصوبہ

,

   

بی جے پی کی منشاء ایک کروڑ سے زائد مشورے عوام سے حاصل کرنا ہے جو 250سے زائد مقامات سے اپنے منشور کے لئے ہوں گے۔
نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر جگت پرکاش نڈا نے لوک سبھا انتخابات2024کے لئے پارٹی کے ملک گیر”سنکلپ پترا سوجھاؤ ابھیان‘ اور ’وشکت بھارت۔ مودی کی گیارنٹی رتھ‘ کی شروعات کی ہے۔

پارٹی نے کہاکہ ’وشکت بھارت‘ اتما نربھر بھارت‘ اور وشوامترا بھارت‘ کی سونچ نریندر مودی کی قیادت میں ایک حقیقت بنا ہے۔ امرت کال میں ’وشکت بھارت‘ عوام کی رائے 2024میں قوم کو ترقی دلانے میں آگے لے جانے میں اہم رول ادا کریگی۔

پارٹی نے کہاکہ بی جے پی کی منشاء ایک کروڑ سے زائد مشورے عوام سے حاصل کرنا ہے جو 250سے زائد مقامات سے اپنے منشور کے لئے ہوں گے۔ مشوروں کے لئے 9090902024پر ایک مس کال دیں۔

فی الحال تیاری کے تحت پارٹی کے منشور کے لئے مشوروں کو اکٹھا کرنے کی شروعات کا نڈا نے اعلان کیاہے۔ مارچ 15سے ویڈیوویانوں کی تنصیب کے ذریعہ پارٹی ملک کی عوام کے ساتھ جڑنا چاہتی ہے اور اگلے پانچ سالوں کے لئے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے وہ ایک کروڑ مشورہ اکٹھا کرنے کی خواہش مند ہے۔

بی جے پی کے ایک اعلی ذرائع نے ایے این الی کو بتایاکہ پارٹی کی منشورکمیٹی چار طریقوں پر کام کررہی ہے۔ منشور کمیٹی کے کام کی ذمہ داری بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹریوں کوتفویض کی گئی ہے جس میں ترون گوگوئی‘ سنیل بنسل اور شیو پرکاش شامل ہیں۔

منگل کے روز سے بی جے پی نے سنکلپ کمیٹی ورک شاپ کی ہر ریاست میں شروعات کی ہے۔ ریاستی پارٹی سربراہ کے یاریاستی وزراء اس میٹنگ میں شریک ہوں گے۔