ملیال منڈل میں زیر تعمیر پمپ ہاوز انقلابی تبدیلی کا باعث

   

15 اگست تک تکمیل کا نشانہ ، ضلع کلکٹر جگیتال کا پمپ ہاوز کے کاموں کا جائزہ

جگتیال /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے ملیال منڈل میں زیر تعمیر پمپ ہاوز کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سری رام ساگر پراجکٹ کی آبی سطح میں اضافہ کی غرض سے تعمیر کئے گئے پمپ ہاوز سے ضلع جگتیال کی عوام اور کسانوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پمپ ہاوز کے ذریعہ بڑے پیمانے پر پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ۔ تعمیری کاموں کی تکمیل ماہ اگست کی 15 تک ہوگی ۔ اس کے بعد ایک ٹی ایم سی پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ۔ ریورس پمپ ہاوز کے ذریعہ پہلے ضلع جگتیال کے تالابوں میں آبی ذخیرہ کی سطح میں اضافی کیا جائے گا ۔ مابعد ایس آر ایس پی کے پانی پمپ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے پمپ ہاوز کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں متعلقہ انجینئیرس سے تفصیلات دریافت کیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ جملہ 8 پمپوں میں 4 پمپوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔ مابقی 4 پمپوں کی ماہ اگست میں تعمیر مکمل ہوجائے گی ۔ اس طرح جملہ 8 پمپوں کے ذریعہ ایک ٹی ایم سی پانی کو سربراہ کیا جاسکتا ہے ۔ انجینئیرس 24 گھنٹے کاموں کی پیش رفت میں فکرمند رہ کر مقررہ مدت میں تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر آر ڈی او جی نریندر کے علاوہ انجینئیرس اور دیگر موجود تھے ۔