حیدرآباد 31جنوری (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ نے ملے پلی اور گولکنڈہ کے علاقوں میں کل یکم فروری کو برقی سربراہی کی مسدودی کا اعلان کیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈیویژنل انجنیئر مہدی پٹنم کے مطابق گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی میں ایچ ٹی سرویسز کی بحالی اور دیگر مینٹننس کے کاموں کیلئے مختلف اوقات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ ملے پلی سب اسٹیشن کے تحت صبح 10 تا 11 بجے نائس ہاسپٹل ، آئی ٹی آئی ملے پلی ، اے بیاٹری لائین وجئے نگر کالونی ، لکشمی نگر ، حسینی مسجد اور پولیس کوارٹرس میں برقی سربراہی منقطع رہے گی۔ صبح 11 تا 2 بجے دن منی برنداون کالونی ، کوہیسار کالونی ، ویراٹ نگر ، حکیم پیٹ کنٹہ اور حکیم شاہ علاقوں میں سربراہی مسدود رہے گی۔ صبح 11.30 تا 12.00 دن ٹوٹل گیس پٹرول پمپ ، اندرا نگر ، دھوبی گھاٹ اور مجسمہ گاندھی کے علاقوں میں برقی سربراہی بند رہیگی۔ دوپہر 3.30 تا 4.30 بجے ارونا کالونی، جمالی کنٹہ ، ندیم کالونی ، گرامر کالونی ، جھانسی نگر ، گولڈن پیالیس اور اطراف برقی سربراہی مسدود رہے گی۔1