ممبئی حملہ کا مجرم : امریکہ کا 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

   

واشنگٹن / نئی دہلی: امریکہ نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے قصوروار اورلشکر طیبہ کے دہشت گرد ساجد میرکے بارے میں معلومات دینے والے کو 50لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔یوایس ایوارڈز فار جسٹس پروگرام کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ساجد میر پاکستانی شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کا فعال ممبر ہے اور نومبر 2008 میں ممبئی میں پیش آئے دہشت گرد انہ حملے میں مطلوب ہے ۔ ساجد کو کسی بھی ملک میں سزا دیئے جانے یا اس کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کرنے والے شخص کو 50 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ساجد پاکستان میں موجود ہے ۔