ممبئی میں فنون لطیفہ کی نمائش

   

ممبئی: ملک کے نامور روایتی کاریگر 15 اور 16 مارچ کو ممبئی، مہاراشٹر کے دادر کے شیواجی پارک میں منعقد ہونے والی نمائش میں مقامی طور پر تیار کئے گئے فنون لطیفہ، دستکاری اور کپڑوں کی نمائش کریں گے ۔مینیجنگ کمیٹی کے رکن رتن کرشنا کمار نے بتایا کہ ان کا مقصد نہ صرف روایتی ہندوستانی فنون، دستکاری اور بُنائی کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا ہے بلکہ ان کاریگروں کی کاوشوں کا بھی احترام کرنا ہے جن کی مہارت اور لگن ان قیمتی نمائشوں میں جان ڈالتی ہے ۔