ممبئی میں 9 روزہ کتاب میلے کا شاندار آغاز

   

ممبئی: قومی کونسل برائے فروغ اُردو کے زیر اہتمام اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقد کیے جانے 9 ،روزہ ممبئی اردو کتاب میلہ2024 کا آج یہاں باندرہ کرلا کمپلیکس میں شاندار آغاز ہوا ،اس موقع پر ہزاروں اردووالوں ،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ساتھ مصنف ،ادباء اور عام اردو داں طبقہ بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر قومی کونسل برائے اردوزبان کے ڈائریکٹر پروفیسر دھنجیہ سنگھ نے ابتدائی جلسہ کی اور اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ اردو میں ایک مٹھاس ہے ،اور یہ دل کو چھو لیتی ہے ۔انہوں نے بچوں کے شور شرابے میں یہ مثال دی کہ بچوں کے شور میں مٹھاس نظر آرہی ہے ،یہی اردو کی پہچان ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اردوکو کسی مذہب سے وابستہ کرنا ٹھیک نہیں ہے البتہ ملک کی تقسیم کی وجہ سے اس زبان کے تعلق سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔دھنجیہ سنگھ نے کہاکہ ملک کی آزادی میں اردو زبان کا اہم رول رہا ہے اور یہ ہمارے اندر رچی بسی ہے۔