ممبئی پولیس نے ایک او راسٹوڈنٹ کو کیاگرفتار’بلی بائی‘ ایپ معاملہ

,

   

ممبئی۔ چہارشنبہ کے روز ایک عہدیدار نے کہاکہ ممبئی سائبر کرائم نے اتراکھنڈ سے ایک اوراسٹوڈنٹ کو ’بلی بائی‘ ایپ معاملے میں گرفتار کیاہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ مذکورہ اسٹوڈنٹ جس کی شناخت21سالہ میانک راؤل کے طور پر ہوئی ہے شمالی ریاست سے چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں گرفتار کیاگیاہے۔

اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر سل نے اتراکھنڈ سے مرکزی ملزم کے طور پر 19سالہ شویتا سنگھ کو اور 21سالہ وشار کمار جہا جو انجینئرنگ کا طالب علم ہے بنگلور سے اس کیس کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔

مذکورہ ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک شکایت کی بنیاد پر ایف ائی آر درج کیا ہے جو نیلامی کیلئے متعدد مسلم خواتین کی چھیڑ چھاڑ والی تصویریں ’بلی بائی‘ ایپ پر پوسٹ کرنے کے معاملے پر مشتمل ہے‘ گیٹ ہب پلیٹ فارم پر سافٹ ویر کام کررہا ہے۔

درحقیقت یہ کوئی ’نیلامی‘ یا ’سیل‘ نہیں ہے بلکہ مسلم خواتین جو سوشیل میڈیاپر سرگرم ہیں انہیں نشانہ بنانے کے لئے ان کی تذلیل اور توہین پر مشتمل کام ہے۔

مذکورہ ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے اس ایپ کے نامعلوم ڈیولپرس اور ٹوئٹر ہینڈل جہاں پر اس کوفروغ دیاگیا ہے دونوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔