ممبئی کے شہری کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) ممبئی کے ساکن شخص کی حیدرآباد میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ امجد خان جو ممبئی کے ساکن شیر خان کا بیٹا تھا۔ کل بذریعہ بس حیدرآباد پہنچا۔ سیف آباد پولیس ذرائع کے مطابق امجد خان چندرائن گٹہ علاقہ میں اپنے رشتہ دار سے ملاقات کے لئے آیا تھا۔ امجد خان بوری ویلی علاقہ سے بس میں سوار ہوا تھا اور بس 17 اگست کو لکڑی کا پل پہنچی۔ بس میں سوار مسافرین اپنی منزل پر اتر گئے لیکن امجد خان کہیں سے نہیں اترے بس کے اسٹاف نے دیکھا کہ وہ مشتبہ حالت میں اپنی سیٹ پر موجود تھا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ مردہ قرار دیا گیا۔ سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع