ممبئی1993بم دھماکوں کے ملزم یوسف میمن کی ناسک جیل میں موت

,

   

ممبئی۔جیل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سال1993میں ہوئے ممبئی بم دھماکوں معاملے میں سزا کاٹ رہے مفرور ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن جمعہ کے روز مہارشٹرا کی ناسک جیل میں فوت ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ موت کی اصل وجہہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے اور ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دھولیا روانہ کی جائے گی۔ناسک پولیس کمشنر وشواں نانگری پٹیل نے موت کی تصدیق کی ہے۔

وہیں ٹائیگر میمن مبینہ طور پر مفرور سرغنہ داؤد ابراہیم کے ساتھ ملکر ممبئی بم دھماکوں کی سازش تیار کی تھی‘ یوسف پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے ممبئی میں اپنا گیاراج اور الحسینی فلیٹ کی عمارت دیاتھا۔

ٹاڈا کی ایک اسپیشل عدالت نے یوسف میمن کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی۔ یعقو ب میمن جو اس کیس میں دوسرا ایک او رمیمن بردار ہیں ہیں کو 2015میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

ممبئی میں 12مارچ کو 12دھماکہ ہوئے تھے جس میں 250لوگ مارے گئے اور سینکڑوں کو زخمی ہوئے تھے