مملکتی وزیرخارجہ مرلی دھرن کا دورہ قازقستان

   

نئی دہلی ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیرخارجی امور وی مرلی دھرن نے قازقستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں بشمول توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، شہری ہوابازی اور دیگر میں باہمی تعاون میں اضافہ کیلئے اعلیٰ قائدین کے ساتھ مذاکرات کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم میں بھی باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں یہ تفصیلات بتائیں۔ مرلی دھرن نے قازقستان پارلیمنٹ کی مجلس کے صدرنشین سے بھی ملاقات کی۔ دونوں نے بین پارلیمانی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے آستانہ کلب میٹنگ کے پانچویں اجلاس میں بھی حصہ لیا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔