مناسب وقت پر بدھ دھرم اختیار کرلوں گی : مایاوتی

,

   

لکھنؤ : بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست مہاراشٹرا کے ناگپور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مناسب وقتوہ مذہب تبدیل کرتے ہوئے بدھ دھرم اختیار کرلیں گی۔ بی آر امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ ان کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد بھی اپنا مذہب تبدیل کرے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ ’’مذہبی تبدیلی کا کام صرف اس وقت ہی ممکن ہوگا جب بابا صاحب امبیڈکر کی پیروی کرنے والے سیاسی میدان میں بھی ان (امبیڈکر) کی نقش قدم پر چلیں گے‘‘۔