مندر میں سرقہ کرنے والے عادی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔ چھتری ناکہ پولیس مندر میں سرقہ کرنے والے عادی سارق کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ایم اے مجید نے بتایا کہ 29 سالہ صدیق عرف جاوید عرف اشو ساکن بارکس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 17 اگست کو رات چھتری ناکہ علاقہ میں واقع چترا گپتا ٹیمپل سے سارق نے بنڈی کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے اس سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 22,680 روپئے کی رقم کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے ہمایوں نگر، چادر گھاٹ، سرور نگر، کاچی گوڑہ، سعیدآباد، میرپیٹ اور ملک پیٹ کے علاقوں میں جملہ 25 وارداتیں انجام دیا اور سال 2004ء تا 2020ء تک حیدرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سرگرم رہا۔