منڈیا میں گائیوں کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنانے کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری

,

   

کیمپس میں چرنے والی گائیوں کو وہ سنسان مقامات‘ جھاڑیوں میں لے جاتا اور مذکورہ جرم کاارتکاب کرتا تھا
بنگلورو۔پولیس نے پیر کے روز کہاکہ بنگلور و میں گائیوں کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنانے کے الزامات میں کرناٹک پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔

منجوناتھ جس کی عمر34سال بتائی جارہی ہے اور وہ منڈیا ضلع کے مدور ٹاؤن کے قریب گجالا گیری گاؤں کا ساکن ہے کو اس کے دوست جس نے رنگی ہاتھوں ملزم کوپکڑا ہے کی شکایت پر گرفتار کیاگیاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ ملزم کو گائیوں کے ساتھ غیرفطری جنسی تعلقات کی عادت ہوگئی تھے جس کے لئے وہ اپنے گائں و سے بنگلورو یونیورسٹی جانا بھارتی کیمپس جایاکرتا تھا۔

کیمپس میں چرنے والی گائیوں کو وہ سنسان مقامات‘ جھاڑیوں میں لے جاتا اور مذکورہ جرم کاارتکاب کرتا تھا۔ اس کے ذہنی بدیانتی کی وجہہ سے منجوناتھ نے اس کے اپنے ہی گھر والوں نے لاتعلقی کااظہار کیا۔ مذکورہ بے روزگار ملزم پھر بنگلورو آیا اور اپنے دوست کے گھر میں رہا کرتاتھا۔

ششی کمار کے ساتھ قیام کے دوران جس کے گھر میں گائے رہتے ہیں‘ مذکورہ ملزم نے گاؤں کی دم کاٹ کر ان کے ساتھ مذکورہ غیرفطری عمل کیا کرتا تھا۔ شبہ پر ششی کمار نے اس پر نظر رکھی اور ایک دن ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

بعدازاں مذکورہ ملزم کو پولیس اسٹیشن لیاگیا۔ مذکورہ پولیس نے انسداد مظالم برائے میویشے ایکٹ کے تحت اس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔