کھمم کا ایک مریض ابتدائی علامتوں کے ساتھ فیور ہاسپٹل سے رجوع
حیدرآباد۔26 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں مشتبہ منکی پاکس کے مریض کے نتائج کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے اور اس کے مطابق تمام رپورٹس منفی ثابت ہوئے ہیں لیکن ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص میں منکی پاکس کی علامتوں کے ساتھ اس شخص کو فیور ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ شخص کے خون کے نمونوں کے علاوہ دیگر معائنوں کے لئے درکار نمونوں کو نیشنل انسٹیٹو ٹ آف وائرولوجی کے علاوہ گاندھی ہاسپٹل کو روانہ کردیا گیا ہے۔ دو یوم قبل کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے جس مریض کو منکی پاکس کی علامات کے ساتھ فیور ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا اس کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈاکٹرس اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اس بات کی توثیق کردی ہے کہ مذکورہ شخص کی منفی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ریاست میں کوئی منکی پاکس کا مریض موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ کے عہدیداروں اور دواخانوں کے ذمہ داروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جس کسی میں علامات نظرآئیں انہیں فیور ہاسپٹل سے رجوع کیا جائے۔ کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ مریض کے متعلق ڈاکٹرس نے بتایا کہ کویت سے واپسی کے بعد مذکورہ شخص میں شدید بخار اور اعضاء شکنی کے علاوہ جسم پر خارش کی علامات کے پیش نظر منکی پاکس کا شبہ کیا جا رہاتھا لیکن اب بعد معائنوں کے اس بات توثیق ہوچکی ہے کہ ریاست میں کوئی منکی پاکس کا مریض موجود نہیں ہے۔ م