منہدمہ مکانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

   

حسن آباد : حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل مدور منڈل کے مختلف مواضعات میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری مسلسل بارش کے باعث متعدد بوسیدہ و خستہ حال مکانات و دیوریں منہدم ہوگئی ہیں ۔ جس کے باعث مکینوں کا قابل لحاظ مالی نقصان ہوا ہے ۔ مقامی ریونیو حکام نے بتایا کہ مدور منڈل کے 23 گرام پنچایتوں میں تاحال 162 مکانات کو جزوری نقصان و 11 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوجانے اور 8 گھریلو حصار بندی کی دیواریں منہدم ہوجانے کی تحریری شکایت موصول ہوئی ہیں ۔ مدور میں بڑے پیمانے پر مکانات کو نقصان پہونچا ۔ انچارج موذن مساجد مدور حافظ محمد رشید احمد علیم کے مکان کی مغربی سمت کی دیوار اچانک منہدم ہوجانے کے باعث زائد از 50 ہزار مالیت کا نقصان پہونچا ۔مدنور میں 4 ولمپٹلہ میں 3 ریبرتی میں 5 بھیران پلی میں 1 کنڈا پور میں 12 مکانات جزوی نقصان ہوا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی کے منڈل سکریٹری کامریڈ اے یادگیری نے تمام نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ افراد کو خاطر خواہ معاوضہ ادا کرنے کا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ۔