منی پور میں 5669ڈکیتی کے گئے اصلحہ میں 1344کی بازیاب‘ باقی کی بازیابی کے لئے اپریشن جاری

,

   

تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور گاڑیوں کی آزادنہ اور محفوظ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لئے حساس مقامات پر حفاظتی قافلہ فراہم کیاگیاہے


امپال۔ایک اعلی اہلکار نے کہاکہ منی پور میں 3مئی کے روز پھوٹ پڑنے والے نسلی تشدد کے بعد مختلف تنظیموں‘ ہجوموں اور افراد کی جانب سے لوٹے گئے اصلحہ اور گولہ بارود جس کی تعداد 5669 اور لاکھوں کی تعداد میں بالترتیب مشتمل تھی اور اس میں اس اب تک 1344اصلحہ اور ہزار روانڈس کے گولہ بارود ماہ ستمبر تک بازیاب کرلئے گئے ہیں۔

حکومت منی پور کے چیف سکیورٹی مشیرکلدیپ سنگھ نے کہاکہ لوٹے گئے باقی ماندہ اصلحہ اورگولہ بارود کی بازیابی کے لئے مختلف ریاستی او رمرکزی سکیورٹی فورسزکی طرف سے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تلاشی اپریشن شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے سرحدی او رحساس علاقوں میں سرچ اپریشن کیااورپچھلے 24گھنٹوں کے دوران امپال ایسٹ‘ چورا چنداپور اور تھوبال اضلاع میں ان کے قبضے سے 11اصلحہ اور 20روانڈگولہ بارود‘دوکلو گرام گن پاؤڈر او ایک 5ایم ایم مارٹر‘ایک انتہائی دھماکہ خیزہینڈ گرانائیڈ‘ 10دیسی ساختہ مارٹر‘اور دوریڈیوسیٹ برآمد ہوئے ہیں۔

سابق ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ایف سنگھ نے میڈیا کو بتایاکہ لوٹی ہوئی بندوقوں کی بازیابی تک تلاشی اپریشن جاری رہیں گے۔ مذکورہ منی پور حکومت نے ستمبر22کو لوگوں کو متنبہ کیاتھا جنھوں نے اصلحہ لوٹے اور 15دنوں میں واپس جمع کرانے کو کہاتھا‘ بصورت دیگر ان کے خلاف سکیورٹی اور قانونی اقدامات اٹھانے کی بھی وارننگ دی تھی۔

درایں اثناء ایک شخص کو زندہ جلادینے والے ویڈیو سوشیل میڈیا پر اتوار کے روز سے وائرل ہورہا ہے‘ جس پر ”کوکی“ کا نشان ہے اور اس کو سیاہ ٹی شرٹ اور پینٹ میں ایک خندق میں پڑا دیکھایاگیاہے۔

چہرہ سرخ ہے اور جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔ سکیورٹی مشیر سنگھ نے کہاکہ ویڈیو 4مئی کا کانگپوکپی کا میں ایک شخص کو جلانے کاہے جووائرل ہورہا ہے‘ اس دن سے منی پور میں تشدد کی شروعات ہوئی تھی۔