منی پور پولیس نے وائیرل ویڈیومعاملے میں مزید14لوگوں کی شناخت کی

,

   

وائرل ویڈیو کا واقعہ جو کانگپوکپی ضلع میں 4مئی کے روز پیش آیاتھا اس کے ضمن میں پولیس نے پہلے ہی چھ لوگوں کوگرفتار کرلیاہے۔
امپال۔منی پور پولیس نے پیر کے روز کہاکہ دو عورتوں کو برہنہ کرنے او رانہیں پریڈ کرانہ کے ایک ویڈیومیں 14لوگوں کی شناخت کرلی گئی ہے اورکاروائی اور ان کی گرفتاری کی پہل کی جارہی ہے۔

وائرل ویڈیو کا واقعہ جو کانگپوکپی ضلع میں 4مئی کے روز پیش آیاتھا اس کے ضمن میں پولیس نے پہلے ہی چھ لوگوں کوگرفتار کرلیاہے۔ان دو عورتوں کے رہا کرنے سے قبل ان کے ساتھ مبینہ جنسی بدسلوکی بھی کی گئی ہے۔

اس واقعہ پر مشتمل 26سکنڈر کا ایک ویڈیو19جولائی کے روز منظرعام پر آیاہے۔

ویڈیومیں دیکھائی دینے والے دوعورتوں میں ایک سابق فوجی کی بیوی ہے جس نے آسام ریجمنٹ میں خدما ت انجا م دئے اورکارگل جنگ میں بھی لڑائی کی تھی۔ ضلع کانگپوکپی کے سائیکول پولیس اسٹیشن میں 21جون کے روز تقریبا ایک ماہ قبل ویڈیو کے ضمن میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

میتی کمیونٹی کو قبائیلی درجہ فراہم کرنے کی مانگ کے خلاف پہاڑی اضلاع میں 3مئی کے روز نکالے گئے ”قبائل اظہار یگانگت مارچ“ کے بعد ریات میں نسلی تشدد کے واقعات رونماہوئے جس میں اب تک 160لوگوں کے مارے جاے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

منی پور کی آبادی میں میتی کمیونٹی کی آبادی کا تناسب53فیصد ہے جس میں اکثریت امپال وادی میں رہتی ہے وہیں قبائیل جس میں ناگاس اورکوکیس شامل ہیں 40فیصد ہے اور زیادہ تر پہاڑی اضلاعوں میں مقیم ہیں۔