من کی بات میں نوکری، مہنگائی، چین، اڈانی اور پہلوانوں کے مسائل پر خاموشی کیوں۔۔۔؟: کانگریس نے اٹھائے سوال

   

نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات ریڈیو پروگرام کے 100 ویں ایپی سوڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی مداخلت، نوکریاں، مہنگائی، سیکورٹی، اڈانی اور خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی جیسے اہم مسائل پر خاموش ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ آج کا دن فیکو ماسٹر اسپیشل ہے۔ من کی بات کا 100واں دن بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ لیکن یہ چین، اڈانی، مہنگائی، جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ حملے، خواتین پہلوانوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، کسان تنظیموں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنا، کرناٹک جیسی ڈبل انجن والی ریاستی حکومتوں میں بدعنوانی، بی جے پی کے ساتھ گہرے روابط رکھنے والے ٹھگ جیسے اہم مسائل پر مون کی بات ہے۔