موب لنچنگ میں قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر نہ چھوڑا جائے : چوہان

   

بھوپال، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع دھار میں حالیہ موب لنچنگ کے تناظر میں آج کہا کہ بے گناہوں کو تنگ نہ کیا جائے ، لیکن قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے ۔مسٹر چوہان نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ دھار میں موب لنچنگ کی معاملہ میں سرپنچ رمیش جوناپاني کو پھنسایا گیا ہے جبکہ اس نے بچانے کی کوشش کی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مجرموں کی شناخت کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ، لیکن معصوم شخص کو صرف اس وجہ سے کہ وہ بی جے پی سے منسلک ہے ، اس کو پریشان نہ کیا جائے ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ دھار کا موب لنچنگ کا واقعہ کوئی اکیلا واقعہ نہیں ہے ، بلکہ کانگریس حکومت لگاتار اس پر کام کر رہی ہے کہ واقعہ کوئی بھی ہو، اس میں بی جے پی کا نام لے کر اپنی غلطی سے پلہ جھاڑ لے ۔ مسٹر چوہان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بے گناہوں کو تنگ نہیں کیا جائے ، لیکن قصورواروں کو کسی قیمت پر نہ چھوڑا جائے ۔خیال رہے کہ ضلع دھار کے ایک گاؤں میں حال ہی میں پیسے کے لین دین کے تنازعہ کے درمیان کچھ لوگوں نے سازش کے ذریعے بھیڑ جمع کرائی اور اجین ضلع سے آئے چھ کسانوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ اس واقعہ کے ویڈیو بھی وائرل ہوئے تھے ۔