موت سے بچ جانے والی شامی بچی کی ’’عرب ریڈنگ چیلنج‘‘ میں فتح

   

ابوظہبی: ایک 7 سالہ شامی لڑکی نے امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی اور موجودگی میں جمعرات کو ’’عرب ریڈنگ چیلنج‘‘ کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔حلب گورنریٹ کی بچی شام البکور نے اس سال اپنے چھٹے ایڈیشن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے منعقدہ چیلنج مقابلوں کے اندر “عرب ریڈنگ چیلنج” میں شامی چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ شام ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہے۔شام البکور نے عرب سطح پر ٹائٹل جیتنے کیلئے 18عرب ممالک کی نمائندگی کرنے والے 18 شرکاء کے ساتھ مقابلہ کیا۔