موجودہ حالات میں ایمان کو تازہ کرنے کی ضرورت

,

   

دنیا کو آج اس تروتازہ ایمان کی شدید ضرورت ہے جو آدمی کی پوری زندگی کو اپنے تابع کرلے، مگر یہی ضروری چیز ہے جو دنیا سے ناپید ہوگئی، آج یورپ کے کارخانوں نے دنیا کی ہر ضروری بلکہ غیر ضروری چیز بنا ڈالی ہے اور ہر ضرورت مند بازار سے خرید سکتا ہے، مگر وہ چیز جس کو پیدا کرنے سے یورپ کے کارخانے بھی عاجز ہیں یہی خالد و ابوذر (رضی عنہم اجمعین) کا ایمان ہے۔ آج دنیا میں مسلمانوں کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، اس لیے ہمیں اپنے ایمان میں غیر معمولی تازگی اور اپنی زندگی میں غیرمعمولی تغیر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ

      (سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) 

 پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ