نئی دہلی: وزیر اعظم مودی جمعرات کو ویر بال دیوس کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سپوشت پنچایت ابھیان کا آغاز کریں گے ۔وزیر اعظم کے دفتر نےآج یہاں کہا کہ مسٹر مودی 26 دسمبر کی دوپہر بچوں کوملک کے مستقبل کی بنیاد کے طورپر اعزاز دینے والے ایک ملک گیر پروگرام ‘ویر بال دیوس’ میں شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے دوران پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کے ایوارڈ یافتہ بھی موجود ہوں گے ۔