ممبئی: ممبئی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے نام پر وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے منگل کو کامران خان نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے کل شام ممبئی پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور دعویٰ کیا کہ اسے داؤد ابراہیم کے گروہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی ذمہ داری دی ہیں ۔فون کے فوراً بعد پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے کال کرنے والے کا سراغ لگا کر اسے ممبئی کے چونا بھٹی نامی علاقے سے حراست میں لیا۔ممبئی کی آزاد میدان پولیس نے نوجوان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 505 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔