مودی ایک موقع گنوا چکے ہیں مگر امید اب بھی زندہ: محبوبہ مفتی

   

سری نگر،10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وزیر اعظم مودی سے متعلق بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ آخرالذکر ایک موقع گنوا چکے ہیں مگر امید اب بھی زندہ ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ہندوستان میں بی جے پی دوبارہ بر سراقتدار آسکتی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل حل ہونے کی امیدیں بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کانگریس عام انتخابات جیت کرہندوستان میں حکومت بنائے گی تو انہیں ( کانگریس کو) پاکستان کے ساتھ تنازعے حل کرنے میں دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کا خوف رہتا ہے ۔ پی ڈی پی کی طرف سے قومی شاہراہ پر پابندی کے متعلق سرکاری فیصلے کے خلاف منعقدہ احتجاج کے حاشیہ پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ‘عمران خان صاحب نے کہا ہے کہ اگر انڈیا میں مودی کی سرکار دوبارہ آتی ہے تو ہندوستان اور پاکستان کی بات چیت کے لئے بہتر ہوگا۔ یہی کچھ مفتی صاحب کا بھی ماننا تھا۔ ان کو معلوم تھا کہ بی جے پی کا وزیر اعظم جس کے ساتھ جن سنگھ، آر ایس ایس اور شیو سینا ہے ۔