مودی تین روزہ دورے پر بھونیشور پہنچے

   

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹرز جنرل آف پولیس (ڈی جی پی-آئی جی پی) کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر جمعہ کو بھونیشور پہنچے ۔بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مودی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک عوامی میٹنگ کے دوران ریاستی بی جے پی کے لیڈروں اور مرکزی وزرا دھرمیندر پردھان اور اشونی ویشنو نے ان کا استقبال کیا۔