مودی کا آج سے جھارکھنڈمغربی بنگال اور بہار کا دورہ

   

نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ یکم مارچ سے جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار کے دو روزہ دورے پر رہیں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم مودی کل صبح جھارکھنڈ کے دھنباد میں سندری پہنچیں گے اور ایک عوامی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ وہ جھارکھنڈ میں 35 ہزار 700 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بعد میں وزیر اعظم مغربی بنگال کے آرام باغ، ہگلی میں 7,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 2 مارچ کو وزیر اعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے کرشن نگر پہنچیں گے جہاں وہ 15000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دوپہر میں وزیر اعظم بہار کے اورنگ آباد میں 21 ہزار 400 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام کو مودی بہار کے بیگوسرائے میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے اور تقریباً 1.48 لاکھ کروڑ روپے کے تیل اور گیس کے شعبے کے منصوبوں اور 13 ہزار 400 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع
سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی ، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے جس دوران وہ سری نگر میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے حوالے سے سیکورٹی اور انتظامی سطح پر تیاریاں شدومدسے جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اتل ڈھلونے جمعرات کے روز وزیر اعظم کے دورے کومد نظررکھتے ہوئے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔