مودی کا راجیو گاندھی کو خراج

   

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کو آج ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ ملک کے دیگر قائدین نے بھی آنجہانی لیڈر کو یاد کیا۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ٹیلی کمیونکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں انہوں نے ملک کو آگے بڑھایا۔ راجیو گاندھی کی 21 مئی 1991کو ٹاملناڈو کے مقام سری پرمبدور میں الیکشن ریالی میں بم دھماکے میں موت ہوئی تھی۔ 31 اکتوبر 1984 سے 2 دسمبر 1989 تک وزیراعظم رہے ۔