مودی کی آئی پی ایل ٹیم میں راشد خان

   

حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد کے سابق کوچ ٹام موڈی نے اپنی بہترین آئی پی ایل پلینگ الیون کا انتخاب کیا لیکن سن رائزرس حیدرآباد سے صرف راشد خان ہی ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں۔کوالیفائر 2 تک پہنچنے کے لئے سن رائزرزکی یادگار مہم رہی ۔ اچھی شروعات نہ کرنے کے باوجود حیدرآباد نے بنگلور، دہلی اور ممبئی کے خلاف تین اہم فتوحات حاصل کرنے کے بعدپلے آف میں جگہ بنائی اورکوالیفائر 2 میں دہلی سے شکست سے پہلے ایلیمینیٹر میں بنگلورکو شکست دی۔ مودی نے ان فارم میں شکھر دھون کا انتخابا کیا جنہوں نے ٹورنمنٹ میں یکے بعد دیگرے سنچریاں اسکورکیں اور وہ کے ایل راہول کے ساتھ اوپنر بنے ۔ممبئی کے سوریاکمار یادو تیسرے نمبر پر ہیں۔ نمبر 4 پر رائل چیلنجرز بنگلور کے اے بی ڈویلیئرز ان کے ٹاپ آرڈر پر مشتمل ہیں۔ مڈل آرڈر کے لئے ایشان کشن اور ٹورنمنٹ کے نئے بیٹسمین راہول تیوتیا شامل ہیں۔ یوزویندر چہل کے ساتھ ٹورنمنٹ میں چھ سے کم اوسط سے رنز دینے والے راشد خان اسپن کا شعبہ تشکیل دیتے ہیں۔جنوبی افریقی کاگیسو ربادا ، رائلز کے جوفرا آرچر اور جسپریت بمراہ فاسٹ بولنگ کا حصہ ہیں۔ مودی کی ٹیم: شکھر دھون (دہلی) ، کے ایل راہول (پنجاب) ، یادو (ممبئی) ، اے بی ڈی ویلئرس (بنگلور) ، ایشان کشن (ممبئی) ، آ تیوتیا (راجستھان) ، راشد خان (حیدرآباد) ، آرچر (راجستھان) ، ربادا (دہلی) ، چہل (بنگلور) ، جسپریت بمراہ (ممبئی)۔