مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری

   

احمد آباد : وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابا کا علاج کرنے والے احمد آباد کے اسپتال نے جمعرات کی سہ پہر کو بتایا کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔یو اے مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر نے اپنے تازہ ترین ہیلتھ بلیٹن میں کہا، “مسز ہیرابا مودی کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔ مسٹر مودی کی والدہ کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں بدھ کی صبح اس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ان کی عمر 99 سال ہے ۔وزیراعظم بدھ کی سہ پہر تین بجے والدہ کی عیادت کے لیے اسپتال گئے تھے ۔