نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کی آج اچانک طبیعت بگڑگئی۔ انھیں علاج کیلئے احمد آباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی صحت اس وقت مستحکم ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری طورپرکچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
وزیراعظم دواخانہ پہنچ گئے
اس دوران وزیراعظم نریندر مودی احمد آباد پہنچے اور سیدھے دواخانہ گئے ۔ انہوں نے اپنی ماں کی عیادت کی اور معالج ٹیم سے بات کی وزیراعظم کا والدہ ہیرا بین یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر میں شریک ہیں ۔ ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ ضروری معائنے کئے جارہے ہیں۔