مودی کے انتخاب کے خلاف عرضی پر سماعت ملتوی

   

نئی دہلی، 2 2مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 2019کے عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت دو ہفتہ کے لئے جمعہ کو ٹال دی۔ مودی کے انتخاب کے خلاف بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر یادو کی عرضی پر سماعت چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جج اے ایس بوپنا اور جج ہرشی کیش رائے کی بنچ کے سامنے جیسے ہی سماعت کے لئے آئی، عرضی گزار کے وکیل نے چار ہفتہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے چار ہفتہ کے بجائے دو ہفتہ کے لئے عرضی کی سماعت ملتوی کی۔حالانکہ اس درمیان مودی کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور مسٹر ستیہ پال جین کی اسکرین پر آچکے تھے لیکن بحث کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔