مودی کے ناقدین پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف اویسی نے ’جیل بھرو“ کا دیا اشارہ

,

   

انہوں نے کہاکہ ”اگر کوئی مودی کے خلاف بات کرتا ہے تو سیڈیشن مقدمات کردئے جارہے ہیں۔ میں نریندر مودی سے کہہ دینا چاہتاہوں وہ وقت کبھی بھی آسکتا ہے جب ہم فیصلہ کریں گے کے جیل بھرو پروگرام کرنا ہے“

حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کے روز کرناٹک میں ہیڈ مسٹرس اور ایک طالب علم کی ماں کے خلاف سی اے اے‘ این آرسی دھرنے کے انعقاد میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے ضمن میں غداری کامقدمہ درج کئے جانے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی اور وزیراعظم نریندر مودی کے ناقدین کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر جیل بھرو پروگرام کا اشارہ بھی دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر کوئی مودی کے خلاف بات کرتا ہے تو سیڈیشن مقدمات کردئے جارہے ہیں

میں نریندر مودی سے کہہ دینا چاہتاہوں وہ وقت کبھی بھی آسکتا ہے جب ہم فیصلہ کریں گے کے جیل بھرو پروگرام کرنا ہے“

اویسی نے کرناٹک کے بیدر میں پیش ائے واقعہ کا حوالہ دیتے وقت کہاکہ”ہندوستان کی تمام جیلوں میں صرف تین لاکھ لوگ رکھے جاسکتے ہیں۔

اگر ہم سڑکوں پر اجائیں گے تو یہ ہمارے لئے یہ ہندوستان کی جیلوں ناکافی ہوجائیں گیں۔ پھر یاتو آپ ہمیں جیل میں رکھیں یا پھر گولیاں ماردیں“۔متحد مجلس عمل کی کی جانب سے سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف منعقدہ خواتین کے احتجاجی جلسہ عام سے وہ خطاب کررہے تھے

مذکورہ اسکول کے خلاف کرناٹک پولیس نے ایک غداری کا مقدمہ 26جنوری کے روز درج کیاتھااور یہ کاروائی نیلیش راکشیال جوکے ایک سماجی جہدکار ہیں ان کی شکایت پر یہ کام کیاگیا ہے۔

سی اے اے او راین آرسی کے پس منظر میں مودی کے خلاف ایک ڈرامہ کے دوران ”بدسلوکی“ کے لئے طلبہ کا ”استعمال“ کا اسکول انتظامیہ شکایت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف جاری احتجاج ایک طویل مدتی جنگ ہے اور لوگ اس کے لئے تیار ہیں۔

حیدرآباد رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”وہ فورس جس کے خلاف ہم لڑرہے ہیں وہ تمام آر ایس ایس اور ہندوتو ا نظریات سے بچپن سے بھرے ہوئے ہیں“اور انہوں نے مزید کہاکہ ”ہندوتوا ائیڈیالوجی“ سے ملک کو ”بچانے“ کی اب ضرورت ہے۔

مخالف سی اے اے مظاہرین پر دہلی میں بندوق سے حملوں کو”دہشت گردی“ قراردیتے ہوئے ایم ائی ایم لیڈر نے کہاکہ جمہوری انداز میں لوگ اسکا نریندر مودی کو منھ توڑ جواب دیں گے۔

موجودہ دور حکومت کا انہوں نے تقابل جرمنی کے دور ہٹلر سے کیاجہاں پر یہودیوں کی نسل کشی کے لئے گیس چیمبرس کا استعمال کیاگیاتھا