موسلادھار بارش سے تمام آبی ذخائر مکمل: رکن اسمبلی

   

یلاریڈی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم پراجکٹ کو کثرت سے ان فلو آب آنے سے منڈل کے نشیبی علاقوں کے عوام کو چوکس رہنے کا رکن اسمبلی سریندر نے مشورہ دیا۔ انہوں نے مقامی قائدین کے ساتھ مل کر پوچارم علاقہ میں معائنہ کیا۔ بنجر علاقہ میں منجیرا ندی کے بہاؤ کا معائنہ کیا۔ آب میں غرق ہونے والی فصلوں کی تفصیلات اعلیٰ عہدیداروں کو بتانے کو کہا۔ عہدیداروں کو مقام پر رہنے حالات پر نظر رکھنے کے احکام دیئے۔ محکمہ آبپاشی عہدیداروں کو چوکنا رہنے خدمات انجام دینے کو کہا۔ عوام کو خطرات سے محفوظ رکھنا متعلقہ عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہا۔ تالابوں و کنٹہ کے قریب عوام کو اور مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے ماہی گیروں کو رخ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ طوفان، موسلادھار بارش کے باعث تمام آبی ذخائر مکمل ہونے خطرے کے نشان سے بہہ رہے ہیں۔ اس لئے عہدیداروں کو کامل طریقہ سے چوکس رہنے آبی ذخائر کے بڑھتے ان فلو پر کڑی نظر رکھنے کو کہا۔ اس موقع پر یلاریڈی مارکٹ کمیٹی چیرمین کاشی نارائیا بی آر ایس منڈل صدر سدھا اور دوسرے موجود تھے۔
زیر تعمیر ڈبل بیڈ رومس کا معائنہ
کوڑنگل ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ روز ڈی سی سی صدر رام موہن ریڈی نے کوڑنگل ٹاؤن میں محلہ گاندھی نگر کے دامن میں تعمیر ہونے والے ڈبل بیڈ رومس کا معائنہ کیا۔ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں گذرتے جارہے ہیں مگر ڈبل بیڈ رومس کے تعمیری کام لیت و لعل میں پڑے ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 2018 کے انتخابات میں دیئے گئے تیقن پانچ سال گذرنے کے باوجود بھی عمل ندارد ہے اور کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر گھر کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا تیقن دیا۔ تعمیری کام مکمل ہونے پر ڈبل بیڈ رومس جلد از جلد غریبوں کے حوالہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔