مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اسٹیڈی سنٹرکاغذ نگر میں داخلے جاری

   

کاغذ نگر 12 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر عابد علی صدیقی کی اطلاع کے مطابق کاغذ نگر اسٹڈی سینٹر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کاغذ نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے گھر بیٹھے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا والدین کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ ایم اے اردو اور ایم اے عربی کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ میں داخلوں کیلئے مقامی مانو سنٹر وسندرا ڈگری کالج کاغذ نگر اسسٹنٹ کوارڈینیٹر محمد عابد قادری سے تفصیلات کے لیے فون نمبر 7013286206پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔