مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا سب ریجنل سنٹر حج ہاوز نامپلی منتقل

   

حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مختلف کورسیس میں داخلے اور یونیورسٹی سے تعلیم اور ریسرچ سے استفادہ کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔ شہر سے تعلق رکھنے والے افراد کو گچی باؤلی میں واقع یونیورسٹی تک پہنچنے کی خمت سے بچانے کیلئے حج ہاوز نامپلی میں حیدرآباد کا ذیلی علاقائی مرکز ( سب ریجنل سنٹر ) قائم کیا گیا ہے۔ نظامت فاصلاتی تعلیم نے حال ہی میں محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم مظہر قادری کے بموجب سب ریجنل سنٹر جو بی ایس این ایل دفتر چارمینار میں قائم کیا گیا تھا اسے حج ہاوز کے کمرہ نمبر 607 چھٹی منزل منتقل کردیا گیا ہے۔ طلبہ، کوآرڈینیٹرس اور دیگر افراد اس سنٹر سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ر