مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا 9 جنوری کو یوم تاسیس

   

حیدرآباد6۔ جنوری (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 25 واں یوم تاسیس 9 جنوری کو 11 بجے دن آن لائین منعقد ہوگا۔ پروفیسر سکھدیو تھوراٹ پروفیسر ایمیرٹس جواہرلال نہرو یونیورسٹی و سابق صدرنشین یو جی سی مہمان خصوصی ہوں گے اور یوم تاسیس خطبہ دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ مہمان مقررکا تعارف پیش کریں گے جبکہ انچارج رجسٹرار پروفیسر صدیقی محمد محمود شکریہ ادا کریں گے ۔ اسی دوران یونیورسٹی میں یوم سائبر شعور بیداری کیلئے ویبنار منعقد کیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے سائبر جرائم سے تحفظ کیلئے طلبہ میں شعور بیداری اسکیم کا آغاز کیا ۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہر مہینہ کے پہلے چہارشنبہ کو ویبنار ، ورکشاپ ، ڈسکشن اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ وائس چانسلر نے سائبر جرائم کو سنگین قرار دیا اور کہا کہ سائبر مجرمین کی گرفتاری کیلئے کئی طریقے ہیں۔