مولانا زہیب رفاعی کی چشتی چمن میں رسم دستار بندی

   

حیدرآباد: پیر سید شبیرنقشبندی وارث سرکاو وطن کی سر پرستی میں پیر سید احمد کبیر رفاعی کے فرزند اکبر سید شاہد اللہ حسینی زہیب افتخاری کی پیر سیدشاہ ولی اللہ حسینی ثانی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت وطن نے رسم دستار بندی و جانشینی انجام دی۔ 23جنوری کو تدفین کے موقع پر مولانا آصف پاشاہ ، مولانا سجاد پاشاہ، مولانا حیدر پاشاہ، مولانا رضوان پاشاہ، مولانا علی پاشاہ ابو العلائی، مولانا زہیر پاشاہ قادری ، مولانا مرتضیٰ پاشاہ موسوی ،ڈاکٹر سید محمد پاشاہ الموسوی، مولانا سید تنویر عالم موسوی دعا کی۔ 25 جنوری فاتحہ سہ یوم میں رسم جانشینی کے بعد لی گئی تصویر میں مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ، سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ ، مولانا سیدکاظم حسینی قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلام (قادری چمن)، مولانا سید ابراہیم پاشاہ قادری، سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ الاسلام ، مولانا تنویر خدانمائی افتخاری، مولانا شبیر پاشاہ قادری، جانشین حضرت کاظم پاشاہ قادری، مولانا سید کاشف اللہ حسینی بندہ نوازی کے علاوہ نبیرہ گان سرکاو وطن پیر بختیار افتخاری، پیر مہدی افتخاری ،پیر ہادی افتخاری، ڈاکٹر پیر سید مرتضیٰ نقشبندی افتخاری کے علاوہ دیگر عقیدتمندان سلسلہ افتخاریہ دیکھے جا سکتے ہیں۔