حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( راست )۔ ایچ آرسی یو این کی بین حکومتی تنظیم کی ایچ ڈی اے سی کے اشتراک سے اشوکا ہوٹل ڈپلومیٹک انکلیو چانکیا پوری نئی دلی میں منعقدہ تقریب میں مولانا سید حسین مدنی کو ان کی ہمہ جہت متعدد کتابوں بالخصوص 850 صفحات پر مشتمل کتاب ٗ حب الوطنی میں حرز جان ہندوستان ٗ فروغ امن میں داعش ایک آتش وآزمائش ٗ جیسی نگارشات کے پیش نظر شعبہ مذہبی تحقیقات اور نصابی خدمات میں اعزازی ڈاکٹوریٹ سے سرفراز کیا ٗ ساتھ ہی نیو یارک یو ایس کی بین الاقوامی تنظیم ورلڈ ہیومن راٹس پروٹکشن کمیشن کی رکنیت بھی عطا کی ٗاس تقریب میں محکمہ پولیس کے اعلی افسران ٗ سپریم کورٹ کے فاضل وکلا ٗ ماہرین قانون ٗ سماجی کارکنان ٗ قلم کاران ودانشوران کی قابل لحاظ تعداد شریک رہی ٗ اس موقع پر تقریب کے معزز مہمان خصوصی جناب نواب میر نجف علی خان ولد پرنس ہاشم جاہ بہادر پڑ پوتے نظام سابع نے بھی مولانا سید حسین مدنی کے لیے دلی مسرت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 30 ستمبر کو جامعۃ الفلاح حیدرآباد میں فاضل دکاترہ مولانا ڈاکٹر طارق صفی الرحمن مبارکپوری مدنی ٗ مولانا ڈاکٹر عبد المعید نوشاد مدنی اور مولانا ڈاکٹر سیدحسین مدنی کیلئے تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔