مولانا سید تقی عابدیرکن تلنگانہ حج کمیٹی نامزد

   

حیدرآباد۔/6مارچ، ( راست ) صدر تنظیم جعفریہ مولانا تقی رضا عابدی کو حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بروزمنگل کو حکومت کی جانب سے حج کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی ہے۔ داراب جنگ لین یاقوت پورہ سے تعلق رکھنے والے مولانا سید تقی عابدی نے عازمین حج کیلئے متعدد تربیتی کیمپس منعقد کرتے ہوئے مناسک حج اور دیگر امور سے متعلق عازمین کو واقف کروائے ہیں۔ ان کی نامزدگی پر معزز شہریان، سیاستداں، دانشوروں اور صحافیوں نے ملاقات کرکے مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع سے بھی ان کو مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔